شرح ترقی کے اعداد و شمار ملے جلے ، آر بی آئی گورنر کا تاثر

   

ممبئی: آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ اقتصادی ترقی کے اعداد و شمار ملے جلے ہیں، لیکن مثبت عوامل منفی پہلوؤں سے کہیں زیادہ ہیں۔داس نے بزنس اسٹانڈرڈ کے سالانہ ایونٹ میں کہا کہ بنیادی اقتصادی سرگرمیاں مجموعی طور پر مضبوط رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اعداد و شمار ملے جلے ہیں، لیکن مثبت پہلو منفی پہلوؤں سے کہیں زیادہ ہیں اور مجموعی طور پر بنیادی سرگرمیاں مضبوط ہیں۔ بہت سے تجزیہ کار اس اضافہ پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ خاص طور پر سرکاری اعداد و شمار کی آمد کے بعد ہوا۔