شردپوار لوک سبھا کیلئے مقابلہ نہیں کریں گے

,

   

پونے ۔11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹرا کے حلقہ مادھا سے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہ ے ۔ اس نشست پر ان کی پارٹی کے وجئے سنگھ موہتے پاٹل کا قبضہ ہے ۔ پوار نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا جس کے ساتھ ہی اس حلقہ سے ان کے مقابلہ کرنے کے بارے میں کچھ عرصہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ۔ پوار نے کہا کہ’’ مادھا سے مقابلہ کرنے کیلئے ( این سی پی میں ) مجھ سے بیحد اصرار کیا جارہا تھا ‘‘ ۔ پوار نے یہ اشارہ بھی کیا کہ پونے کے حلقہ موال سے ان کے بھتیجہ اجیت پوار کے بیٹے پارتھ این سی پی کے امیدوار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کئی افراد اس حلقہ سے پارتھ کو نامزد کرنے کی خواہش کررہے تھے ‘‘ ۔ اس سوال پر کہ آیا شکست کے اندیشوں نے انہیں مادھا سے مقابلہ کے بارے میں دوبارہ غور کرنے پر مجبور کیا ہے ! ۔ پوار نے جواب دیا کہ ’میں 14 انتخابات کا کامیابی کے ساتھ سامنا کرچکا ہوں ۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ 15واں ( مقابلہ ) مجھے ( فتح ) سے روک سکتا ہے ‘‘ ۔