شردپوار ’ماتوشری‘ پہنچے ، ٹھاکرے سے ملاقات کی

   

ممبئی : مہاراشٹرا میں شیوسینا کے باغی لیڈر اور وزیر ایکناتھ شنڈے کے سبب پیدا شدہ زبردست سیاسی بحران کے درمیان آج جمعہ کو مخلوط میں شامل پارٹی این سی پی کے صدر شردپوار چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی فیملی کی قیامگاہ ’ماتوشری‘ پہنچے ۔ بتایا گیا کہ انہوں نے دیگر پارٹی قائدین کے ساتھ چیف منسٹر ٹھاکرے سے سیاسی تعطل کو توڑنے کی ممکنہ کوششوں کے بارے میں بات چیت کی ۔ ماتوشری سے روانگی کے وقت شردپوار کی تصویریں نیوز چیانلوں پر دیکھی گئی ہیں ۔ قبل ازیں شیوسینا کے سربراہ و چیف منسٹر ٹھاکرے نے اپنے پارٹی ورکرس سے جذباتی خطاب میں کہا کہ شنڈے کی قیادت میں باغی ایم ایل ایز پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں ۔ انہیں اوران کے بیٹے آدتیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔