ستارا ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل این سی پی صدر شردپوار نے بارش میں بھیگتے ہوئے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران میں نے غلط امیدوار کو ٹکٹ دیا تھا لیکن اب ضلع ستارا میں این سی پی کے حق میں کرشمہ ہوگا۔