شردپوار کا ناگپور کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

   

ناگپور ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار نے غیرموسمی بارش سے متاثرہ ناگپور کے کھیتوں اور زرعی مقامات کا دورہ کیا۔ شردپوار وردبھا علاقہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں جہاں وہ بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ آج انہوں نے کاٹول، کام کی تحصیل اور دیگر علاقوں کا پارٹی قائدین کے ساتھ دورہ کیا۔ جن میں ایم ایل اے انیل دیشمکھ، ایم ایل سی پرکاش اور دیگر شامل تھے۔ غیرموسمی بارش سے کاٹن، سویابین، سنترہ اور دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اسی دوران شردپوار کے قافلہ کی ایک کار کو ٹووہیلر نے ٹکر دے دی۔