شردپوار کی مودی سے ملاقات

,

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے ملاقات کی۔ مودی اور پوار کی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیراعظم کے دفترکے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس ملاقات کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے ۔ اس ملاقات کی کوئی تفصیل نہ تو پی ایم او نے اور نہ ہی این سی پی کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے دو دن قبل اس ملاقات کو مہاراشٹر کی مخلوط حکومت کے حلیفوں کے مابین تناؤ کی خبروں کے درمیان اہم خیال کیا جا رہا ہے ۔ پوار نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوآپریٹو بینکوں کے تعلق سے وزیر اعظم کو روانہ کردہ مکتوب کے تعلق سے انہوں نے مسٹر مودی سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا اور اسی معاملے پر بات ہوئی اور بتایا گیاکہ کوآپریٹو بینک مکمل ریاستوں کا معاملہ ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی مداخلت ریاست کے حقوق میں مداخلت ہے ۔