اس دوران راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار کی جانب سے اقلیتوں کے تعلق سے دیے گئے بیان آج یہاں مہاراشٹرا کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ شیوسینا کیلئے بھی مشکلیں پیدا کر دی ہیں ۔شردپوار نے اپنے بیان میں یہ کہا تھا کہ اقلیتیں ہی یہ طے کرتی ہے کہ کون سی پارٹی اقتدار میں آئے گی یا پھر کسے شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔شردپوار نے کہا کہ بی جے پی کو اقلیت ووٹ نہیں دیتے ہیں اور ان کے چاہنے کی وجہ سے مہاراشٹرا میں اقتدار کی تبدیلی ہوئی ۔اس سے پہلے اشوک چوہان نے کہا تھا کہ شیوسینا کے ساتھ حکومت بنانے سے پہلے ہم نے مسلم فرقہ سے پوچھا تھا ۔شردپوار نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ مہاراشٹر انتخاب میں چونکہ مسلمانوں نے بی جے پی کو ووٹ نہیں دیا اس لئے بی جے پی اقتدار میں واپس نہیں آ سکی ۔ اقلیتوں نے اس پارٹی کو ووٹ دیا جو بی جے پی کو ہرا سکتی تھیں ۔
