نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی صدر کے انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ یو پی اے کی قیادت کیلئے شردپوار کو منتخب کیا جاسکتا ہے۔ 2004ء میں یو پی اے کو قائم کیا گیا تھا تب سے اب تک سونیا گاندھی اس کی چیرپرسن ہیں۔ ان کی جگہ شردپوار کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ صدر نیشنلسٹ کانگریس اس عہدہ کیلئے طاقتور امیدوار ہیں۔
