شردھا ساڑی سنٹر و بگ بازار گلبرگہ کو بدنام کرنے کی سازش

   

Ferty9 Clinic


مالک انجینئر انیل کلاسکر کی جانب سے پولیس میں شکایت کا اندراج

گلبرگہ : ممتاز ماہر تعلیم و سابق پروفیسرپی ڈی اے انجنئیرنگ کالج گلبرگہ مسٹر انیل کلاسکر نے جو گلبرگہ کے مشہور شردھا ساڑی مال و بگ بازار کے مالک ہیں انھوں نے ایک صحافتی بیان میںکہا ہے کہ گزشتہ دنوں چند اشرار کی جانب سے واٹس اپ اور فیس بک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائریل کی گئی ہے جس میں ایک عورت کو اپنا منہ چھپا کردھاڑیںمار مار کر روتے ہوئے بتایا گیا ہے ۔ اس جعلی ویڈیو میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ عور ت بگ بازار گلبرگہ کے گرائونڈ فلور میںتنہائی کی حالت میں رورہی ہے ۔ انھوںنے کہا کہ اس طرح بگ بازار اور شردھا ساڑی سنٹر کے علاقہ کو شیطانی طاقت سے متاثرہ قرار دینے کی چند اشرار نے جھوٹی کوشش کی ہے ۔ اس ویڈیو کا شردھا ساڑی سنٹر اور بگ بازارسے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مسٹر کلاسکر نے بتایا کہ جس کسی نے بھی اس طرح کی حرکت کی ہے اور بگ بازار و شردھا ساڑی مال کے علاقہ کو شیطانی طاقت سے متاثرہ قرار دینے کی کوشش کی ہے وہ سراسر جھوٹ اور شرارت پر مبنی ہے۔ انھوںنے کہا کہ اس ضمن میں انھوںنے محکمہ پولیس کے ڈی سی پی کرائم برانچ سے بھی انھوں نے شکایت کی ہے کہ وہ اس جھوٹی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر پھیلانے والے کا پتہ چلا کر اسے قرار واقعی سزا دلوائیں ۔ ڈی سی پی کرائیم برانچ گلبرگہ نے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی اس طرح کی جھوٹی ویڈیو پھیلائی ہے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔