شردھا قتل مقدمہ: آفتاب کی عدالتیحراست میں مزید 14 دن کی توسیع

   

نئی دہلی: عدالت نے جمعہ کو آفتاب امین پونا والا کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی، جو اپنی ساتھی شردھا والکر کے قتل کا ملزم ہے۔ عدالت نے قتل مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلے میں دہلی پولیس کی آفتاب کی آواز کا نمونہ حاصل کرنے کی درخواست کو بھی منظور کرلیا۔ 22 دسمبرکو دہلی پولیس نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی جس میں پونا والا کی آواز ریکارڈ کرنے کی اجازت مانگی گئی کیونکہ اس پر شردھا والکر کے قتل کا الزام ہے۔ اس سے قبل آفتاب کی عدالتی حراست میں 9 دسمبر کو بھی 14 دن کی توسیع کی گئی تھی ۔22 دسمبر کو اس نے اپنی ضمانت کی درخواست بھی واپس لے لی تھی ۔