شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑے آری سے کیے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ

   

نئی دہلی : گزشتہ سال قتل کی گئی لڑکی شردھا والکر کی ہڈیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ میڈیا کے مطابق ملزم نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 35 ٹکڑے آری سے کیے۔ واضح رہے کہ ملزم نے شردھا والکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیئے تھے۔ ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے۔