شرد پوارنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

   

نواب ملک کی بیٹی کے مقابل سورا بھاسکر کے شوہر فہد احمد

ممبئی : مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ شرد پوار کی پارٹی این سی پی (ایس پی) نے اتوار کو امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ سورا بھاسکر کے شوہر فہد احمد کا نام بھی اس میں شامل ہے۔ شرد پوار نے فہد کو انوشکتی نگر سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ این سی پی (ایس پی) کی تیسری فہرست میں کل 9 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس طرح این سی پی (شرد پوار گروپ ) نے اب تک 76 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ این سی پی۔ایس پی امیدوار فہد احمد این سی پی (اجیت پوار گروپ) کی امیدوار ثنا ملک کو چیلنج کریں گے۔ بتادیں کہ ثنا ملک سینئر رہنما نواب ملک کی بیٹی ہیں۔ اجیت پوار نے ثنا ملک کو انوشکتی نگر سے میدان میں اتارا ہے۔ اس طرح اس اسمبلی سیٹ پر دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔