ممبئی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد پارٹی میں انہیں منانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ این سی پی لیڈر اور ان کے بھتیجے اجیت پوار نے کہا کہ شرد پوار نے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ اس کے لیے انہوں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا ہے۔ شرد پوار نے یشونت راؤ چوان فاؤنڈیشن میں اپنی سوانح عمری کی ریلیز کے موقع پر صدر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔