نئی دہلی: دہلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مہاراشٹرا کے عظیم قائد اور پارٹی کے بانی رکن شرد پوار کو متفقہ طور پر ایک بار پھر صدر منتخب کیا گیا۔پوار اگلے چار سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں جاری این سی پی کے دو روزہ قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پوار نے مہنگائی، کسانوں، خواتین، سیکورٹی اور چین جیسے حساس معاملوں پر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے عوام سے متحد ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی۔
پوار نے کہااین سی پی ہمیشہ کسانوں کیلئے کام کریگی اور ان کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔
کچھ فرقہ پرست عناصر کی وجہ سے ملک کا ماحول خراب ہوتا جا رہا ہے ۔ اقلیتی برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اس لیے ہمیں ہم آہنگی کا ماحول بنانے کا عہد کرنا چاہیے ۔’’این سی پی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کورونا وبا کے سبب دو سال بعدمنعقد ہوا ہے ۔ پوار نے اس میٹنگ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔