پٹنہ ، 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں ڈرامائی سیاسی تبدیلیوں کیلئے پوری طرح شیوسینا کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر رام داس اتھاولے نے آج این سی پی سربراہ شرد پوار سے اپیل کی کہ این ڈی اے کیمپ میں آجائیں، اور اشارہ دیا کہ انھیں مرکز میں کسی اہم قلمدان سے نوازا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوار کو بھی اپنے باغی بھتیجہ اجیت پوار کی تائید پر غور کرنا چاہئے، جو مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر حلف لے چکے ہیں۔
