ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے منگل کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ کے اجلاس کے مقام کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بی جے پی مخالف اتحاد کے سرکردہ لیڈران 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی کے مضافات میں ایک ہوٹل میں جمع ہوں گے۔ جون میں پہلی بار پٹنہ میں مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کے بعد یہ ان کی تیسری ملاقات ہوگی۔ اس اتحاد میں دو درجن سے زائد جماعتیں شامل ہیں۔