ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے دیہانت پر جمعہ کو غم کا اظہار کیا جن کا گزشتہ روز گروگرام میں دیہانت ہو گیا۔اپنے ٹویٹ میں پوار نے کہا کہ جے ڈی یو کے سابق صدر، سابق مرکزی وزیر اور سینئر سوشلسٹ لیڈر یادو کا دیہانت ہندوستانی سیاست کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ پوار نے ٹویٹ کیا کہ ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں سے دلی تعزیت۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے ۔خیال رہے کہ یادو کا جمعرات کو گروگرام میں دیہانت ہوگیا تھا، ان کی عمر 75 سال تھی۔