شرد پوار کو جان سے مارنے کی دھمکی

   

ممبئی: سربراہ این سی پی شرد پوار کو منگل کو ان کی رہائش گاہ پر ایک نامعلوم شخص کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکی کا کال موصول ہوا۔پولیس نے یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے پوار کو جنوبی ممبئی میں واقع ان کی سلور اوک میں واقع رہائش گاہ پر فون کرکے انہیں گولی مارنے کی دھمکی دی۔ فون کرنے والے کی شناخت ہوگئی ہے اور وہ بہار کا رہنے والا ہے ۔ اس سے پہلے بھی اسی شخص نے پوار کو فون کرکے دھمکی دی تھی۔پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا۔