ممبئی، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ این سی پی شرد پوار نے جمعرات کو کہا کہ وہ ایک بینک اسکام کیس میں ازخود جمعہ کو ای ڈی کے روبرو حاضر ہوں گے اور پارٹی ورکرز سے کہا کہ سنٹرل ایجنسی کے یہاں دفتر کے قریب جمع نہ ہوں ۔ ای ڈی نے پوار کے خلاف کیس درج کیا لیکن ابھی تک انھیں سمن جاری نہیں کیا ہے۔