اورنگ آباد/ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور ایوان بالا (راجیہ سبھا)کے رکن شرد پوار نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے اہم لیڈروں کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ میں شامل ہوئے ۔ پوار نے ٹوئٹ کرکے اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کی اطلاع دی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن میں بحث کئے جانے والے ایشوز کے جائزہ کے حوالہ سے یہ میٹنگ ہوئی ہے ۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے اور شیو سینا کے سنجے راوت سمیت دیگر سرکردہ لیڈر شامل ہوئے ۔