شرد پوار کی حقیقی وارث سپریا : ملند دیورا

   

٭ کانگریس کے ملند دیورا نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا کے بارہ متی سے تین مرتبہ کی ایم پی سپریا سولے اپنے والد اور سربراہ این سی پی شرد پوار کی وراثت کی حقیقی وارث ہیں۔ ملند نے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریا اس لئے مؤثر ہیں کیونکہ وہ مانتی ہیں کہ سوشل ورک اور پالیسی میں تبدیلی سیاسی بااختیاری کے حصول کے راستے ہیں۔ ملند نے مزید کہا کہ وہ بھی یہی اقدار کو مانتے ہیں اور سپریا سولے کی اس راہ پر گامزن رہنے پر ستائش کرتے ہیں۔