شرد پوار کی شیوسینا پر تنقید

   

شولاپور ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ این سی پی شرد پوار نے آج شیو سینا کا مضحکہ اڑایا کہ اس نے 10 روپئے میں کھانا فراہم کرنے کا انتخابی وعدہ کیا ہے، اور اسے یاد دلایا کہ ماضی میں وہ اسی طرح سنٹرز کا تجربہ کرچکے ، جو ناکام ثابت ہوئے۔ پوار نے کہا کہ حکومت چلاؤگے یا کھانا پکاؤگے؟ مہاراشٹرا میں 21 اکٹوبر کو اسمبلی چناؤ ہیں۔