ممبئی: این سی پی کے سربراہ شردپوار کے پتہ کا پیر کو کامیاب آپریشن کیا گیا۔مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر اور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں پوار کا گال بلیڈر کا آپریشن کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بلسارا نے آپریشن کیا اور اب پوار کی صحت ٹھیک ہے ۔گزشتہ ماہ پوار کو پیٹ میں درد کی وجہ سے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ کے لئے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اسی وقت طے کیا گیا تھا کہ پوار کے پتہ کا آپریشن 15دن بعد کیا جائے گا۔
