شرد پوار کے پوتے کو گھوٹالہ کیس میں ضمانت

   

ممبئی، 22 اگست (ایجنسیز):ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے شرد پوار کے پوتے اور این سی پی (ایس پی) کے ایم ایل اے روہت پوار کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک (ایم ایس سی بی) گھوٹالے میں بڑی راحت دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے کہا کہ روہت پوار کو سماعت کے دوران لازمی طور پر موجود رہنا ہوگا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اس کیس میں روہت پوار اور ان کی کمپنی بارامتی ایگرو کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی، لیکن تحقیقات کے دوران انہیں کبھی گرفتار نہیں کیا گیا۔