شرد کمار کو کانسہ ، ماریپن تھنگاویلو کو سلور مڈل

   

پیرالمپکس میں ہندوستان کو حاصل ہونے والے تمغوں کی تعداد 10 ہوگئی

ٹوکیو۔ ہائی جمپ T63 پیرا ایتھلیٹ شرد کمار نے 1.84 میٹر کی چھلانگ لگا کر ٹوکیو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت لیاہے۔۔ شرد ریو پیرالمپکس میں چھٹے نمبر پر رہے۔ ساتھ ہی ماریپن تھنگاویلو نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کا یہ 10 واں تمغہ ہے۔ ہندوستان کے کھلاڑی پیرالمپکس میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک تمغے جیت رہے ہیں۔ شرد کمار اور ماریپن کے تمغے جیتنے کے بعد پورا ملک انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے بھی ٹویٹ کرکے پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ماریپن تھنگاویلو نے 1.86 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ پیرالمپکس گیمز میں یہ ان کا دوسرا تمغہ ہے، اس سے قبل وہ ریو 2016 میں طلائی تمغہ جیت چکے ہیں۔ دریں اثنا، شرد کمار نے اپنے سیزن کا بہترین نمبر 1.83 میٹر حاصل کرنے کے بعد کانسی کا تمغہ جیتا۔واضح رہے کہ ریو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ماریپن تھنگاویلو نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ شرد کمار نے مردوں کی ہائی جمپ ٹی 63 فائنل میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان کے پیرالمپکس میں تمغوں کی کل تعداد 10 ہوگئی ہے۔