حیدرآباد30اپریل(یو این آئی) وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی سربراہ وائی ایس شرمیلا کسانوں سے بات چیت کے دوران اچانک گرپڑیں۔یہ واقعہ کھمم میں تملاپلی دیہات میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں بے موسم بارش سے فصلوں کو نقصان پر شرمیلا، فصلوں کامعائنہ کررہی تھیں ۔وہ ایک کسان سے بات کررہی تھیں کہ اچانک غش کھاکر گرپڑیں۔ وہاں موجود پارٹی کی خاتون لیڈروں نے ان کو سہارادیا اور ان کواٹھانے کی کوشش کی۔شرمیلا کو پانی پلایاگیا۔ان کے اچانک گرجانے پر پارٹی کیڈر میں تشویش کی لہردوڑگئی۔