سیاسی تجزیہ نگار پروفیسر کے ناگیشور نے وائی ایس شرمیلا کی پارٹی کے امکانات کے بارے میں کہا کہ اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ انہوں نے بہرحال یہ کہا کہ کھمم کے جلسہ میںشرمیلا کی تقریر مخالف کے سی آر رہی ۔ شرمیلا نے مودی حکومت کے تعلق سے خاموشی اختیار کی ہے ۔ خاص کر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کسانوں کے ایجی ٹیشن اور نجی کاری پالیسی پر کچھ نہیں کیا گیا ۔ پروفیسر ناگیشور نے کہا کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی اپنی ویلفیر اسکیموں کی وجہ سے تلنگانہ میں مقبول تھے لیکن وہ علحدہ تلنگانہ کے خلاف تھے ۔