شرمیلا کو کانگریس رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی کی نیک تمنائیں

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔8 ۔جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں علحدہ سیاسی پارٹی قائم کرنے والی شرمیلا کو غیر متوقع طورپر کانگریس کی جانب سے نیک خواہشات ملی ہیں۔ بھونگیر رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج صبح جے آر سی کنونشن سنٹر کے روبرو پہنچ کر وائی ایس آر کے حامیوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اس موقع پر نئی پارٹی کیلئے شرمیلا کو آل دی بیسٹ کہا۔ بھونگیر روانگی سے قبل وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی اعلان کی تقریب کے مقام سے گزرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے وہاں شرمیلا کے حامیوں سے ملاقات کی ۔ انہیں کارکنوں نے گھیر لیا ۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ شرمیلا نے انہیں پارٹی کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ وائی ایس آر ایک عظیم قائد تھے اور میں ان کی جینتی تقریب میں شرکت کیلئے بھونگیر جارہا ہوں۔ وینکٹ ریڈی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر وائی ایس آر کی تعریف میں پوسٹ اپ لوڈ کیا ہے ۔