شرمیلا کی آج اندرا پارک پر بھوک ہڑتال

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے اندرا پارک کے قریب وائی ایس شرمیلا کو بھوک ہڑتال کی پولیس نے اجازت دے دی ہے ۔شرمیلا نے تین روزہ بھوک ہڑتال کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی تاہم پولیس نے صرف ایک ہی دن کی بھوک ہڑتال کی اجازت دی ہے ۔ریاست تلنگانہ کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے شرمیلا کل ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گی جس کا آغاز صبح دس بجے ہوگا جو پانچ بجے شام تک جاری رہے گی۔انہوں نے حال ہی میں کھمم ضلع میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام میں اعلان کیا تھا کہ وہ ریاست کے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مطالبہ پر یہ بھوک ہڑتال کریں گی۔