شرمیلا کی جماعت وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی ہوگی

   

وی راجگوپال پارٹی صدر نشین ۔ الیکشن کمیشن میں درخواست
حیدرآباد۔تلنگانہ میں ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی دخترکی سیاسی جماعت کا نام وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی ہوگا اور اس کے صدرنشین ویدوکا راجگوپال ہونگے۔وائی ایس شرمیلا ‘جو گذشتہ چند ماہ سے تلنگانہ کی سیاسی سرگرمیو ںمیں حصہ لے رہی ہیں تلنگانہ میں جماعت کے قیام کے سلسلہ میں کوشاں تھیں ان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعت کی مسلمہ حیثیت کیلئے درخواست داخل کی جاچکی ہے۔ شرمیلا کی پارٹی کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے نام کو رجسٹرڈ کروانے داخل کی گئی درخواست کے بعد یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ شرمیلا کے قریبی رفیق ویدوکا راجگوپال پارٹی صدرنشین کی حیثیت سے الیکشن کمیشن میں درخواست داخل کئے ہیں۔ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی متحدہ ریاست کے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات اور تلنگانہ سے اپنے تعلق کو ظاہر کرکے شرمیلا کوشش کررہی ہیں کہ وہ تلنگانہ کی سیاست میں سرگرم کردار ادا کرسکیں اور وہ گذشتہ چند ماہ کے دوران کئی اضلاع کے دورہ کے علاوہ مختلف طبقات سے ملاقاتیں کرکے مشاورت کرچکی ہیں۔ وہ ریاست میں 4 اضلاع کے دورہ کے سلسلہ میں گذشتہ دنوں میدک گئیں اور اس کے بعد ہی پارٹی کا نام اور الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی درخواست کی تفصیلات کا انکشاف ہوا ہے۔