شرمیلا کی نئی پارٹی کا 9اپریل کو کھمم کے جلسہ میں اعلان

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے ذریعہ سیاسی اننگز کی شروعات کرنے کا اشارہ دینے والی وائی ایس شرمیلا توقع ہے کہ 9اپریل کو کھمم ضلع میں ہونے والیجلسہ عاممیں پارٹی کے نام، جھنڈے اور ایجنڈہ کا اعلان کریں گی۔کوویڈ کے اصولوں کے مطابق ہی جلسہ منعقد کرنے کی یقین دہانی کے بعد پولیس نے اس جلسہ کی اجازت دی ہے ۔اس جلسہ میں شرمیلا کی ماں،وائی ایس وجئے اماں بھی شرکت کریں گیاور جلسہ میں ایک ہزار کاروں کے قافلہ کے ساتھ پہنچیں گی۔