حیدرآباد: سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر شرمیلا نے کہا کہ 9 اپریل کو کھمم ضلع میں بڑے جلسہ عام کے دوران نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کریں گی۔ شرمیلا نے کھمم اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے حامیوں سے سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں کسی بھی پارٹی کے اشارہ پر سیاست میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ انہوں نے عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ٹی آر ایس یا بی جے پی کی بی ٹیم کی طرح کام نہیں کریں گی ۔ کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے قائدین نے شرمیلا کو پیشکش کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں پالیرو اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کریں۔