حیدرآباد سے قافلے کی شکل میں روانگی کا منصوبہ ،
نارکیٹ پلی میں شام کو جلسہ سے خطاب کا پروگرام
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سربراہ وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی شرمیلا نے 11 مارچ سے اپنی پدیاترا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شرمیلا نے ریاست میں ’ پرجا پرستھانم ‘ کے نام سے پدیاترا کا آغاز کیا تھا ۔ تاہم مقامی اداروں کے کونسل انتخابات کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد ضلع نلگنڈہ کے کنڈاپاکا میں روک دیا تھا وہ جمعہ کو اسی مقام سے دوبارہ پدیاترا کا آغاز کریں گی ۔ شرمیلا جمعہ کو 11-30 بجے دن حیدرآباد کے لوٹس پاونڈ سے ایک بڑے گاڑیوں کے قافلے میں کنڈاپاکا پہونچے گی اور وہاں سے 5 کیلو میٹر نارکیٹ پلی تک پدیاترا کریںگی ۔ شام میں نارکیٹ پلی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گی ۔ شرمیلا نے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے ریاست میں 80 ہزار جائیدادوں پر تقررات کرنے اور 11 ہزار سے زائد کنٹراکٹ ایمپلائز کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا جو اعلان کیا اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جدوجہد کے آگے ہر طاقت کو جھکنا پڑتا ہے ۔ بیروزگار نوجوان خود کشی کررہے تھے جس کے خلاف وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی تحریک چلائی جب حکومت کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ٹی آر ایس کو نقصان ہوگا جس کے بعد کے سی آر نیند سے بیدار ہوئے اور انہوں نے اعلان کردیا مگر اس پر عوام کو بھروسہ نہیں ہے ۔ ملازمتوں کی فراہمی بیروزگار نوجوانوں کو اپائنـمنٹ آڈرس ملنے تک ان کی پارٹی احتجاج کرتے رہے گی ۔۔ ن