حیدرآباد3جولائی (یواین آئی) آندھراپردیش کانگریس کے سینئر لیدڑکے وی پی رام چندرراو نے کہا کہ وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی سربراہ وائی ایس شرمیلاکے کانگریس میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ اگر وہ کانگریس میں شامل ہوتی ہیں تو ان کا شاندار استقبال کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی اورموجودہ حکومتوں کی غلطیوں کے ساتھ اس تلگو ریاست سے مرکزی حکومت کے نامناسب رویہ کے سبب لوگ کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے اس یقین کااظہار کیاکہ جلد کانگریس کا ایک مرتبہ پھر ریاست میں احیا ہوگا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چندرابابو اور جگن کی نامناسب حکمرانی، اے پی تنظیم جدید قانون میں وعدوں میں ان کی لاپرواہی سے آندھراپردیش کو مایوسی اور نقصان کا سامنا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اے پی سے نامناسب رویہ اختیار کیاجارہا ہے ، یہ بات عوام جان چکے ہیں۔انہوں نے اس یقین کااظہارکیاکہ کارکنوں کی مدد سے کانگریس کا احیا کیاجائے گا۔