تلنگانہ کا عیسائی طبقہ بی آر ایس کی ناانصافی پر سخت ناراض، کانگریس کی حمایت کا امکان
حیدرآباد۔25۔جون(سیاست نیوز) ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر و سربراہ وائی ایس آر ٹی پی مسزوائی ایس شرمیلا 26جولائی کو کانگریس اعلیٰ کمان قائدین سے دہلی میں ملاقات کریں گی۔مسز وائی ایس شرمیلا کی کانگریس اعلیٰ کمان قائدین سے ملاقات قطعیت پانے کے ساتھ ہی سیاسی حلقوں میں چہ مئگویاں شروع ہوچکی ہیں کہ آیا وہ اس ملاقات کے دوران وائی ایس آر ٹی پی کے کانگریس میں انضمام کی بات چیت کریں گی یا کانگریس سے تلنگانہ میں اتحاد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وائی ایس شرمیلا اپنے پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اس سلسلہ میں آئندہ چند یوم کے دوران مشاورت کرتے ہوئے اپنے فیصلہ کو محفوظ کریں گی اور 26 جولائی کی ملاقات کے دوران کانگریس پارٹی ہائی کمان کو اس فیصلہ سے واقف کروائیں گی۔ بتایاجاتا ہے کہ تلنگانہ کانگریس قائدین کو وائی ایس شرمیلا کی پارٹی کے کانگریس میں انضمام سے کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کا کہناہے کہ وہ بنیادی طور پر کانگریسی ہیں اسی لئے ان کی پارٹی کے ساتھ اتحاد یا ان کی پارٹی کے کانگریس میں انضمام پر وہ اعتراض نہیں کر رہے ہیں بلکہ پارٹی میں ان کے خیر مقدم کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک مسٹر ڈی کے شیو کمار جو کہ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے خاندان سے قریبی روابط رکھتے ہیں نے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کو کانگریس میں پارٹی کے انضمام کے لئے آمادہ کرلیا ہے اسی لئے وہ 26جولائی کو کانگریس ہائی کمان قائدین سے ملاقات کرنے جا رہی ہیں۔وائی ایس آر ٹی پی کے کانگریس میں انضمام کی صورت میں ریاست کی عیسائی آبادی جو کہ بھارت راشٹرسمیتی کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کی شکایات کر رہی ہے وہ پوری طرح سے کانگریس کی حمایت کرسکتی ہے اور وائی ایس شرمیلا کانگریس میں انضمام یا اتحاد کے سلسلہ میں عیسائی مذہبی رہنماؤں کے علاوہ سرکردہ شخصیات سے بھی مشاورت کرسکتی ہیں۔م