شرم تم کو مگر نہیں آتی……قطر کے آگے انڈیا شرمسار

,

   

’وندے بھارت مشن‘ کی ایر انڈیا فلائٹس قطر نے منسوخ کردی

’وندے بھارت‘ ایر انڈیا کا مشن ہے جس کے تحت بیرون ملک پھنسے پریشان حال ہندوستانیوں کو وطن واپس لایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں قطر کو ابتداء میں بتایا گیا تھا کہ یہ مشن صرف تخلیہ تک محدود ہے یعنی اس سے تجارتی مفادات جڑے ہوئے نہیں ہے۔ چنانچہ ایر انڈیا کو ایرپورٹ چارجس میں رعایتیں حاصل ہوئیں لیکن بعد میں قطر کو جب معلوم ہوا کہ یہ کوئی فری ٹرپ نہیں ہیں بلکہ این آر آئیز 700 ریال ادا کر رہے ہیں ، انہوں نے تمام فلائٹس منسوخ کردیئے! قطر نے کہا کہ اگر ایر انڈیا ہندوستانی شہریوں سے فی کس 750 قطری ریال ’تخلیہ‘ کے لئے وصول کر رہا ہے تو پھر قطر یہی کام قطر ایرویز میں کمتر قیمت ٹکٹ کے ساتھ کرسکتا ہے۔

وندے بھارت مشن مودی حکومت کا نیا اسکام