برلن : سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ اور سابقہ سیکریٹری اسٹیٹ ہلاری کلنٹن کو جرمنی میں ایک تقریب کے دوران انسانی حقوق اور حقوقِ نسواں کے بارے میں بات کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ہلاری کلنٹن نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’سینما فور پیس‘ کے لیے ایک تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب کے دوران جب ہلاری کلنٹن نے سینما کی مدد سے انسانی حقوق کے لیے آواز اْٹھانے کے بارے میں بات کی تو تقریب میں موجود کچھ شرکاء برہم ہوگئے اور ہلاری کلنٹن کی بات کاٹتے ہوئے اْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شرکاء کو ہلاری کلنٹن پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
