شرپسندوں کا پتہ چلانے پولیس نے بھیس بدلا

,

   

٭ اترپردیش کے فیروزآباد میں گذشتہ ہفتہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج میں شامل افراد کا پتہ چلانے کیلئے سب انسپکٹر سنیل تومر نے کیلے فروخت کرنے والے کا بھیس بدل لیا۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر جتیندر کمار نے یہ بات بتائی۔ ان کا کہنا ہیکہ شرپسند عناصر سے متعلق معلومات حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ لہٰذا پولیس نے انڈر کور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔