شرپسندیہودنے فلسطینیوں کے 300 درخت اجاڑ دیے

   

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ پر حملہ کرکے 300قیمتی اور پھل دار درخت تلف کردیے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی حکومت کے ایما پر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مغربی میں دیر شرف کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پرحملہ کردیا۔