شرپسند سائبر حملے کے بعد وکی پیڈیا کے بعض حصے آف لائن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔7ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) آن لائن حوالوں کی مقبول و معروف ویب سائیٹ وکی پیڈیا کو بشمول اس کے ایک شرپسند سائبر حملے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں مسدود کردیا گیا ۔ اس ادارہ کے جرمن اکاؤنٹ نے کہا کہ اس سائٹ کے میزبان ادارہ وکی پیڈیا فاؤنڈیشن کے سرور کو ’’خدمات کی تقسیم عدم رسائی ( محرومی )‘‘ جیسے سنگین حملہ سے بڑا دھکہ لگا ہے ۔ وکی پیڈیا فاؤنڈیشن نے ایک علحدہ بیان میں کہاکہ دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول ترین ویٹ سائٹس میں شمار کئے جانے والے انسائیکلو پیڈیا پر سائبر حملے جاری ہیں اور ٹیمس اس کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں ۔ وکی پیڈیا نے اس حملہ کو معلومات تک رسائی اور تبادلہ کے لئے ہر کسی کے بنیادی حقوق پر حملہ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔