شریاس نے کوہلی کو شکست دی

   

دبئی : چمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے اورجیت کے جشن کے بعد ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے بہترین فیلڈرکا میڈل دیا۔ اس بار بہترین فیلڈرکے میڈل کے لیے 4 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ رہا ۔ ٹی دلیپ نے اس کے لیے ویراٹ کوہلی، شریاس ایئر، شبمن گل اور رویندر جڈیجہ کو نامزدکیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے فاتح کھلاڑی کا اعلان کیا۔ اس بار شریاس آئیر یہمیڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اہم رن آؤٹ کیا اورکئی رنز بچائے۔ جس کے لیے روی شاستری نے ائیرکو بہترین فیلڈرکا میڈل دیا۔دوسری جانب ویراٹ کوہلی اس میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ بھی منتخب کیا گیا۔