شریاس کے حالات مشکل ہوگئے

   

نئی دہلی ۔ ٹیم انڈیا کی ٹسٹ ٹیم میں شریاس ایرکا مستقبل اب ایک بڑا سوال بن گیا ہے۔ ٹسٹ ٹیم میں ان کی واپسی اس وقت ایک دورکا خواب بن گیا ہے۔ جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس نے اس طرف اشارہ کیا ہے۔ ٹیلی گراف نے بی سی سی آئی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں شریاس ایرکی ٹسٹ ٹیم میں واپسی کے حوالے سے اشارے دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش سے باہر ہونے والے شریاس آیرکو بارڈر ۔گواسکر ٹرافی کی ٹیم میں جگہ ملتی نظر نہیں آرہی۔ شریاس ایرکے حوالے سے ایسی رپورٹس اور اشارے کے پیچھے ان کی اپنی کارکردگی بھی ایک بڑا عنصر ہے۔ دلیپ ٹرافی میں شریاس ایرکی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے دلیپ ٹرافی میں کھیلے گئے2 میچوںکی 4 اننگز میں صرف 104 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے صرف ایک نصف سنچری بنائی۔ سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ شریاس ایرکو وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد اپنی وکٹ کھوتے ہوئے دیکھا گیا۔ شریاس ایرکی اسی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد بی سی سی آئی عہدیدار نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ فی الحال ٹسٹ ٹیم میں شریاس ایرکے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ دلیپ ٹرافی میں ان کا شاٹ سلیکشن حیران کن تھا۔ ایک بار سیٹ ہونے کے بعد اس نے جس طرح خراب شاٹس کھیل کر اپنی وکٹ دی اس نے بہت مایوس کیا۔ یہ ٹورنامنٹ ایرکے لیے ایک موقع تھا، جسے وہ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔