میدک ۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر برہماجی کا تبادلہ ضلع سنگاریڈی کو عمل میں آیا۔ ضلع کھمم پر بحیثیت سی ڈی پی او خدمات انجام دینے والی ہیماوتی کو بحیثیت ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر میدک ترقی دی گئی۔ انہوں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ کلکٹر میدک راہول راج سے خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ ہیماوتی نے اپنا جائزہ حاصل کرنے کے بعد کہا کہ وہ محکمہ ڈسٹرکٹ ویلفیر کی سرگرمیوں کو ایک منصوبہ بندی کے ساتھ اسٹاف کے تعاون سے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی۔