پنجی: گوا کے نومنتخب گورنر سی ایس شری دھرن پلئی کو 15 جولائی کو عہدہ کا حلف دلایا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورنر کی حلف برداری کی تقریب 15 جولائی کو صبح گیارہ بجے مقرر کی گئی ہے ۔ مسٹر پلئی کیرلا کے بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر ہیں اور گوا کے گورنر مقرر کئے جانے سے قبل وہ میزورم کے گورنر تھے ۔