شری پدمانابھسوامی مندر پر کس کا قبضہ ؟پیر کو ہوگا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔سپریم کورٹ کیرلاکے تاریخی پدمانابھسوامی مندر انتظامیہ اور اثاثے کے متعلق پیر کو فیصلہ سنائے گا جس کا طویل مدت سے انتظار ہے ۔جسٹس اودے امیش للت اور جسٹس اندو ملہوترا کی ڈیویژن بینچ کو ان اہم حقائق پر اپنا فیصلہ سنانا ہے ،کہ اس تاریخی مندر کے انتظامیہ کا کام ریاستی حکومت دیکھے گی یا تراونکور کا پچھلا شاہی خاندان۔اس مندر کے بیش بہا اثاثے پر قبضے کے سلسلے میں بھی عدالت کو اپنا اہم فیصلہ سنانا ہے ۔ عدالت کو اس بات کا بھی تعین کرنا ہے کہ کیا یہ مندر عوامی جائیداد ہے اوراس کیلئے تروپتی تروملا،گروویور اور سبری مالا مندروں کی طرح ہی دیوستھانم بورڈ کے قیام کی ضرورت ہے یا نہیں؟