ششانک منوہر آئی سی سی کے عہدہ سے الگ ہوگئے

   

دبئی ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے، ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نئے چیئرمین کے انتخاب تک قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ششانک منوہر آئی سی سی کے دو مرتبہ ، دو سال کی مدت کے لیے چیئرمین رہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو منو سواہنے نے ششانک منوہر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بطور آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کھیل کی بہتری کے لیے جوکیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے ششانک منوہر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ سوروگنگولی کا نام آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے سامنے آیا ہے۔