ششانک یادو کو چار دنوں کیلئے اے سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا

   

کوٹا : راجستھان کے کوٹا میں سولہ لاکھ روپے سے زیادہ کے ساتھ گرفتار اترپردیش کے غازی پور میں ایک افیم فیکٹری کے جنرل منیجر ششانگ یادو کو آج انسداد بدعنوانی عدالت نے چار دنوں کی انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی حراست میں بھیج دیا۔اے سی بی ذرائع کے مطابق آئی آر ایس آفیسر مسٹر یادو کو اے سی بی نے اینٹی کرپشن کورٹ کے جج پرمود کمار ملک کی رہائش گاہ پر پیش کیا جہاں انھیں چار دنوں کے لئے اے سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ اے سی بی نے ہفتہ کو مسٹر یادو کی کار سے سولہ لاکھ اور اس کے پاس سے ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔