ششی تھرور کا رکن پارلیمانی کمیٹی بننے سے انکار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور نے پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے اُمور خارجہ کا ممبر بننے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ تھرور نے گزشتہ لوک سبھا میں اِس پیانل کی سربراہی کی تھی۔ سابق مرکزی وزیر نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کا اُنھیں اِس کمیٹی کا رکن مقرر کرنے پر شکریہ ادا کیالیکن کہاکہ وہ اِس پیانل کے محض ممبر رہنا نہیں چاہتے جس کی وہ قیادت کرچکے ہیں۔