ششی تھرور کا ویرساورکر ایوارڈ لینے سے انکار

   

نئی دہلی : 10 دسمبر (ایجنسیز) کانگریس ایم پی ششی تھرور نے آج اس بات کی وضاحت کردی کہ انہیں ویرساورکر ایوارڈ دیئے جانے سے متعلق نہ کوئی علم تھا اور نہ ہی وہ اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق انہیں ایوارڈ کیلئے نامزد کئے جانے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتظمین نے ان کی مرضی کے بغیر ان کے نام کا اعلان کردیا۔ ان حالات میں جبکہ کچھ باتیں بالکل واضح نہیں ہیں، ان کے اس ایوارڈ کو قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔