کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے پیر کو کورونا کے اعدادوشمار کے ساتھ وزیر صحت ہرش وردھن پر حملہ کیا۔ وزیر صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارت میں گذشتہ سات دنوں میں 180 اضلاع میں ایک بھی نئے کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوئے ہیں، اس پر تھرور نے کہا کہ ‘یہ افسوسناک ہے کہ ملک جب مشکل سے سانسیں لے رہا ہے، تب وزیر صحت کسی “دوسری دنیا میں رہ رہے ہیں’۔